ایم ایل ون منصوبہ پاکستان کےلئے گیم چینجرہے، وزیراعظم شہباز شریف

یہ اقتصادی راہداری کا فلیگ شپ منصوبہ ہے،منصوبہ پاکستان کی بندرگاہوں کو چین اور وسط ایشائی ریاستوں سے جوڑ کر ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، اجلاس سے خطاب،سی پیک منصوبوں کی معینہ مدت میں تکمیل کو قومی ترجیح قرار دیتے ہوئے ان پر کام کرنے کی ہدایت

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان کےلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔یہ اقتصادی راہداری کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔منصوبہ پاکستان کی بندرگاہوں کو چین اور وسط ایشائی ریاستوں سے جوڑ کر ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت چین پاکستان اقتصادی راہداری اور دیگر چینی منصوبوں پر پیش رفت پر جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں بالخصوص ایم ایل ون، کراچی سرکلر ریلوے، قراقرم ہائی وے و دیگر منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دس ہزار میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبے اور پن بجلی کے منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے سی پیک منصوبوں کی معینہ مدت میں تکمیل کو قومی ترجیح قرار دیتے ہوئے ان پر کام کرنے کی ہدایات جاری کیں۔۔وزیراعظم نے کہا کہ وسط ایشیائی ریاستوں سے ریل کے ذریعے رابطہ پورے خطے کی ترقی و خوشحالی کا باعث بنے کا۔یہ منصوبہ پاکستان ریلوے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور وفاق کی علامت ہے۔مین لائن ون منصوبہ پاکستان ریلوے کی معاشی بحالی و ترقی کا باعث بنے گا۔پاکستان کے شمسی توانائی کے منصوبوں میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔کراچی سرکلر ریلوے کراچی میں ٹریفک کے مسائل کو کم کرنے اور کراچی کے رہنے والوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

Comments are closed.