ایازصادق کا غیرذمہ دارانہ بیان: شکست خوردہ مودی شیر بن گیا، پاکستان کو دھمکیاں

دشمن کی شکست کو فتح سے تعبیر کرنا کوئی ایاز صادق سے سیکھے، پاکستان کی تاریخ ساز فتح کو مسلم لیگ (ن) کی مفاد پر مبنی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا، غیر ذمہ دارنہ بیان سے شکست خوردہ بھارتی وزیر اعظم کو بھی شہ مل گئی اسی لئے تو بِل میں چُھپی بی جے پی سرکار دھمکیوں پر اترآئی ہے

 مودی سرکار نے ایاز صادق کے بیان کا سہارا لیکر اپنی خفت مٹانے کی ناکام کوشش شروع کر دی۔بھارتی وزیر اعظم جو کل تک اپنی ناکامی کو رافیل طیاروں کانہ ہونا قرار دے رہے تھے اب نئی بولی بولنے لگے۔ دشمن کو بیل آوٹ پیکج دینے والے ایاز صادق کس کے ہاتھ میں کھیل رہے ہیں؟کئی سوالات نے جنم لے لیا؟

بھارتی سرکار جس نے پلوامہ واقعے کے بعد پوری دنیاکے سامنے اپنی شکست تسلیم کی، اب پینترا بدل لیا۔۔ وزیر اعظم نریندر مودی نےبھارتی ائیر فورس کے پاس رافیل طیاروں کا نہ ہونا شکست کی وجہ قرار دیاتھا لیکن اب اچانک فتح کے گن گانے لگے ۔

گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایاز صادق کے بیان کے بعد اپنی اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔کہا ،بھارت میں حزب اختلاف کی جماعتیں اپنی گندی سیاست کے لیے دشمن کے آلہ کار نہ بنیں اور دشمن کے ہاتھوں میں کھیل کر اس کے ہاتھ مضبوط نہ کریں۔

ایسے میں سوا ل یہ پیدا ہوتاہے کہ مودی سرکار کو بیل آوٹ پیکج دینے والے سردار ایازصادق کس کے ہاتھ میں کھیل رے ہیں؟کیا ایاز صادق کابیان ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے؟ نریندرمودی کی ہرزہ سرائی نے کئی سوالات اٹھا دئیے؟نواز شریف، مریم نواز نے ایاز صادق کے حقائق مسخ کرنے کی ناکام کوشش پر چپ کیوں سادھ لی ؟

دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے  رہنما سبرامنیم سوامی بھی سردار ایاز صادق کے بیان کے بعد آپے سے باہر ہوگئے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں سبرامنیم سوامی نے کہا کہ کیوں ناپاکستان اور چین کے ساتھ بیک وقت جنگ لڑی جائے۔ آزاد کشمیر واپس لے کرپاکستان کو توڑنا ہے تو محاذ کھولنا ہوگا اور اس کے لیے بہترین وقت 15 نومبر کے بعد کاہے۔

Comments are closed.