منی لانڈرنگ کیس:مراد علی شاہ نے بریت کی درخواست دائر کردی

وزیراعلیٰ سندھ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کمے تحت بریت کےلئے احتساب عدالت میں درخواست دائرکی، عدالت نے نیب کو 12 جنوری کےلئے نوٹس جاری کردیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوری آباد پاور پراجیکٹ میں مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کےلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی۔۔عدالت نے نیب کو 12 جنوری کےلئے نوٹس جاری کردیا۔

جج محمد بشیر نے نوری آباد پاور پراجیکٹ میں مبینہ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ پیش ہوئے۔وزیراعلیٰ کی جانب سے دائر بریت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں رہا۔ترمیمی آرڈیننس کے بعد ریفرنس سے بری کیا جائے۔۔عدالت نے نیب کو جواب طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔نوری آباد پاور پراجیکٹ کے شریک ملزمان نے بھی عدالت سے ریلیف کی استدعا کر رکھی ہے۔

Comments are closed.