منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری

اسلم نامی گواہ نے بھی بیان قلمبند کروایا ہے؟ وکیل نے کہا تفتیشی افسر نے گواہوں کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی، جج

لاہور :  منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کر دیا گیا۔

اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں آج شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

وکیل شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تحریری دلائل عدالت میں جمع کروا دیئے ہیں ۔161بیانات میں کسی گواہ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا ذکر نہیں کیا۔

جج نے استفسار کیا کہ اسلم نامی گواہ نے بھی بیان قلمبند کروایا ہے؟ وکیل نے کہا تفتیشی افسر نے گواہوں کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی۔

Comments are closed.