منی لانڈرنگ کیس، شہبازشریف اورحمزہ فرد جرم کےلیے 7 ستمبرکوطلب
حمزہ کی کمرمیں درد ہے:وکیل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست،ضمانت ملنے کے بعد آہی نہیں رہے:ایف آئی اے پراسیکیوٹرکی مخالفت،عدالت نے وزیراعظم اور سابق وزیراعلیٰ کی آج حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی
لاہورکی سپیشل کورٹ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فردجرم کےلیے 7 ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔
دوران سماعت عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف شہباز اورحمزہ شہباز کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔دوران سماعت حمزہ شہباز کے وکیل نے میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حمزہ شہباز کی کمر میں درد ہے۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کی۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ ضمانت منظور ہوتے ہی ملزم نے عدالت میں پیش ہونا چھوڑ دیا ہے۔پراسیکیوٹر نے ملزم ملک مقصود کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں جمع کرادیا۔ پراسیکیوٹر نے کہا ملزم کی موت کی تصدیق ہوگئی ۔دوران سماعت ایف آئی اے نے اشتہاری ملزم سلیمان شہباز کی جائیداد کا ریکارڈ پیش کیا۔
Comments are closed.