وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن ونگ نےشہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں باپ بیٹا کے خلاف 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔ شہباز شریف اور حمزہ سے تحقیقات کوٹ لکھپت جیل میں ہوں گی اس مقصد کے ایف آئی اے کی جانب سے جیل میں تحقیقات کے لئے آئی جی جیل خانہ جات کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے خط کے ذریعے لیگی قائدین کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کی تفتیش کے لئے تمام انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہباز شریف پر اپنے بیٹوں کی سرپرستی کا بھی الزام ہے۔
Comments are closed.