پاکستان میں کورونابے قابو۔۔۔ مزید3 ہزار 179 کورونا کیسز، 87 اموات ریکارڈ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور وباء کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 179 نئے کیسز جب کہ 87 اموات ریکارڈ کی گئیں، خطرناک وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 448 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں خطرناک وائرس مزید87 جانیں نگل گیا، مرنے والوں میں سے 45 مریض وینٹی لیٹرپر تھے، پنجاب میں 36 ،سندھ 32، خیبرپختونخوا 10 اوراسلام آباد میں 4 مریض جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہونے والی مجموعی اموات 9 ہزار250 تک پہنچ گئیں۔

این سی او کے مطابق گذشتہ ایک روزمیں 40 ہزار922 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3ہزار179نئے کیسزرپورٹ ہوئے، سندھ 2لاکھ 29ہزار83 ، پنجاب 1لاکھ 30ہزار706 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبرپختونخواہ میں 54ہزار448،اسلام آباد 35ہزار905 اوربلوچستان17ہزار880 افراد وباء سے متاثر ہوچکے ہیں،اس وقت اسپتالوں میں تین ہزارکے قریب مریض زیرعلاج اور ان میں سے 279 وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.61 فیصد ہوگئی۔ علاقائی اعتبار سے بات کی جائے تو کراچی میں شرح سب سے زیادہ 11.80 فیصد تک جا پہنچی، این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ پشاورمیں مثبت کیسز کی شرح  9.23، حیدرآباد میں 6.03، لاہور 7.31، راولپنڈی 6.92، ملتان 3.19، کراچی 11.80، سوات 3.07، ایبٹ آباد 2.00، میر پور 7.92، مظفر آباد 4.13، فیصل آباد 2.43 اور کوئٹہ میں 1.60 فیصد ہوگئی ہے ۔

Comments are closed.