غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وہاں کئی مقامات پر 70 سے زائد حملے کیے گئے۔ اسرائیلی انٹیلیجنس سربراہ بھی امن مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے پیرس میں جاری بات چیت میں شریک ہیں۔
غزہ پر جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حملے ایک ایسے وقت پر کیے گئے ہیں، جب اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے پیرس میں ہونے والی بات چیت میں شریک ہیں۔
یہ بات چیت اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے جنگ کے بعد غزہ میں حکمرانی کا ایک مجوزہ منصوبہ پیش کیے جانے کے بعد ہو رہی ہیں۔ اسرائیل کے اہم اتحادی ملک امریکہ نے نیتن یاہو کے اس منصوبے پر تنقید کی ہے جبکہ غزہ پر حکمران حماس اور مقبوضہ مغربی کنارے پر حکمران فلسطینی اتھارٹی نے بھی اسے مسترد کر دیا ہے۔
غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے آج ہفتے کے روز کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیر البلاح، خان یونس اور رفح سمیت کئی مقامات پر گھروں پر 70 سے زیادہ حملے کیے۔ وزارت صحت کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 92 افراد ہلاک ہوئے۔ 2007ء سے غزہ پر حکومت کرنے والی فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس نے بھی کہا ہے کہ غزہ کے شمالی ضلع زیتون میں لڑائی جاری ہے۔
Comments are closed.