ہالی وڈ کے 100 سے زائد یہودی فن کاروں کاغزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

غزہ جنگ کو چھ ماہ مکمل ہو گئے ہیں اور حال ہی میں ہالی وڈ فن کاروں نے مذمتی خط پر دستخط کر کے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

لگ بھگ 150 سے زائد یہودی فن کاروں نے غزہ جنگ کے خلاف اپنا احتجاج ایک اوپن لیٹر کے ذریعے ریکارڈ کرایا۔

آسکر انعام یافتا اداکار ہواکین فینکس، معروف ہدایت کار جوئل کوئن، اداکار ایلیٹ گولڈ، ہدایت کار ٹوڈ ہینز اور کامیڈین ڈیوڈ کراس سمیت یہودی مذہب سے تعلق رکھنے والے اداکاروں، ہدایت کاروں، فلم سازوں اور اسکرپٹ رائٹرز نے اس مذمتی خط کے ذریعے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

خط میں ان کے مطالبات میں جنگ بندی کے ساتھ ساتھ یرغمالوں کی واپسی کو یقینی بنانا اور امدادی سرگرمیوں کو بحال کرنا بھی شامل ہے۔

خط میں ان افراد کی مذمت بھی کی گئی جنہوں نے رواں برس اکیڈمی ایوارڈز کے دوران تقریر کرنے والے ‘دی زون آف انٹرسٹ’ کے ہدایت کار جوناتھن گلیزر پر تنقید کی تھی۔

یاد رہے کہ برطانوی ہدایت کار جوناتھن گلیزر نے بہترین انٹرنیشنل فلم کا ایوارڈ قبول کرتے ہوئے اپنی تقریر میں غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کے خیال میں اس لڑائی سے اسرائیل اور غزہ دونوں ہی کے شہری غیر انسانی سلوک کا شکار ہیں۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ‘دی زون آف انٹرسٹ’ کی کہانی بھی ہولوکاسٹ اور ایک ایسے کیمپ کے گرد گھومتی ہے جسے ہٹلر کے ساتھیوں نے دوسری جنگِ عظیم کے دوران قائم کیا تھا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.