ماسکو : کنسرٹ پر حملہ، کم از کم 60 افراد ہلاک، 145 سے زیادہ زخمی،داعش نے ذمہ داری قبول کر لی

ماسکو کے مضافاتی علاقے میں جمعے کو ایک میوزک کنسرٹ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے کم از کم 60 افراد کو ہلاک،اور 145 سے زیادہ کو زخمی کر دیا اور تھیٹر میں آگ لگا دی۔ یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ حملے کے بعد حملہ آوروں کا کیا ہوا۔

روس کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ 115 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے پانچ بچے ہیں۔

خبررساں ادارے اے پی کے مطابق دہشت گرد گروپ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی ٰ کیا ہے۔

اسلامک اسٹیٹ گروپ (داعش) نےاپنی خبر رساں ایجنسی عماق کی طرف سے پوسٹ کیے جانے والے ایک بیان میں کہا کہ اس نے ماسکو کے مضافات میں کراسنوگورسک میں ایک بڑے”مسیحی” اجتماع پر حملہ کیا، جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ دعوے کی صداقت کی تصدیق فوری طور پر ممکن نہیں تھی۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.