لاہور: انسداد دہشت گری کی عدالت نے لاہور سیالکوٹ پر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم عابد ملہی کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔
سی آئی اے ماڈل ٹاؤن لاہور نے موٹر وے زیادتی کیس کے ملزم عابد ملہی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کے رو برو پیش کیا گیا۔ پولیس نے موٹر وے زیادتی کیس کی ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
عدالت نے ملزم عابد ملہی کو 14 روز ہ جوڈیشل ریمانڈ کےلیے جیل بھیج دیا۔ جیل میں عابد ملہی کی شناخت پریڈ ہوگی اور اس کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس کیس کے دوسرے ملزم شفقت کو بھی جسمانی ریمانڈ پر 28 اکتوبر تک پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔
Comments are closed.