برطانوی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کے زیر انتظام 6 ٹرسٹ کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک

لندن۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ڈپٹی ہائیکورٹ جج پیٹر ناکس کے احکامات پر منجمد کی گئی پراپرٹیز میں ایبے ویو ہاؤس، ہائی ویو گارڈنز فرسٹ ہاؤس، وائٹ چرچ لین فرسٹ ہاؤس، بروک فیلڈ ایونیو ہاؤس، ہائی ویوگارڈنز سیکنڈ ہاؤس، وائٹ چرچ لین سیکنڈ ہاؤس اور ایم کیو ایم کا فرسٹ فلور الزبتھ ہاؤس دفتر شامل ہے۔

عدالت نے قرار دیاہے کہ بانی متحدہ اور ان کے ساتھی مقدمے کا نتیجہ نکلنے تک ان پراپرٹیز میں رہ سکتے ہیں تاہم انہیں بیچا نہیں جاسکتا۔

اثاثوں کے حق میں مقدمہ ایم کیو ایم پاکستان نے دائرکیا ہے جس کا مؤقف ہے کہ یہ اثاثے اس کی ملکیت ہیں اور ان اثاثوں کی ملکیت 15 ملین پاؤنڈ یعنی تقریبا 3 ارب روپے سے زیادہ ہے جب کہ ٹرائل میں چند ماہ لگنے کا امکان ہے۔

1 Comment
  1. hrefer reviews says

    I really like what you guys tend to be up too. This sort of clever work and coverage!
    Keep up the good works guys I’ve included yyou guys to our blogroll.

    Here iis my web blog: hrefer reviews

Comments are closed.