سندھ بلدیاتی الیکشن: الیکشن کمیشن کا کراچی اور حیدرآباد میں 15 جنوری کو پولنگ کا حکم
الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ کو بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے متعلقہ اداروں کو سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی کراچی اور حیدر آباد ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات 90روز کےلئے ملتوی کرنے کی دارخوست مسترد کردی،دونوں ڈویژنز میں پولنگ 15جنوری 2023 کو ہوگی،الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت، آئی جی سندھ اوردیگر متعلقہ حکام کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی،
کراچی اور حیدرآبادڈویژنزمیں بلدیاتی انتخابات کا میدان 15جنوری کوسجے گا،الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔۔الیکشن کمیشن کے قانونی ونگ کی ایک افسر نے فیصلہ پڑھ کرسنایا جس میں سندھ حکومت کی کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی اور کہا گیا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کراۓ جائیں گے۔اس سے قبل الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت،وفاقی وزارت داخلہ کی درخواستوں کا جائزہ لیا۔تمام سیاسی جماعتوں کا موقف بھی سنا گیا ۔جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن نے فیصلے میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ کو بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے اور متعلقہ اداروں کو سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی
آخری سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے تھےکہ صوبائی حکومت چاہتی ہی نہیں بلدیاتی الیکشن ہو۔سندھ حکومت کے پاس سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی ہے تو ہم خود پنجاب سےسیکیورٹی مانگ سکتےہیں ۔ فوج ، رینجرز اور ایف سی سےبات کی وہ کہتے ہیں آگے پولیس ہو گی ، الیکشن کمیشن ہر وقت انتخاب کرانےکیلئے تیار ہے ۔رہنما تحریک انصاف علی زیدی کا میڈیا تاک میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف 15 جنوری کو اپنا مئیر منتخب کرےگی،بلدیاتی انتخابات کے پہلے فیز میں پیپلز پارٹی نے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا۔
گزشتہ سماعت کے دوران پیپلز پارٹی کے مرتضی وہاب نے نوے روز جماعت اسلامی نے 45 روز پر آمادگی ظاہر کی۔جبکہ ایم کیو ایم نے سارا زور متنازعہ مردم شماری کے نکتے پر لگایا۔
Comments are closed.