شہباز شریف کیلئے نئی مشکل، راولپنڈی میٹرو بس اسکینڈل میں نیب نے طلب کرلیا

نیب راولپنڈی نے شہباز شریف کو میٹرو بس منصوبے میں مبینہ کرپشن اسکینڈل میں 24 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

شہباز شریف کو احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کو راولپنڈی کے میٹرو بس منصوبے کا کنٹریکٹ دینے پر طلب کیا گیا ہے، کنٹریکٹ دینے سے متعلق آر ڈی اے کے ریکارڈ میں کوئی ایسی فائل نہیں ہے فائل میں صرف اتنا لکھا ہے کہ شہباز شریف نے کنٹریکٹ دینے کا کہا۔

ذرائع کے مطابق احسن اقبال کے بھائی کو میٹروبس منصوبے کا کنٹریکٹ خلاف ضابطہ صرف شبہاز شریف کے کہنے پر دیا گیا، کنٹریکٹ دیتے وقت پیپر ا رولز کی کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔

Comments are closed.