سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایک اور نیب ریفرنس دائر کرنے کی تیاری مکمل

 قومی احتساب بیورو نے سابق نواز شریف کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کی تیاری مکمل کرلی ۔ نیب ریفرنس آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں دائر کیے جانے کا امکان ہے ۔

 نیب ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دور میں غیر ملکی شخصیات کی سیکیورٹی کیلئے غیر قانونی طو پر 73سیکیورٹی گاڑیاں خریدی گئیں، نواز شریف نے بحیثیت وزیر اعظم سارک کانفرنس کے شرکاء کیلئے بھی بلٹ پروف گاڑیاں امپورٹ کیں جو نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے زیر استعمال رہیں۔

 نیب حکام کے مطابق نواز شریف کے غیر قانونی اقدام سے قومی خزانے کو 1ارب 95کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچا۔ریفرنس میں سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان ،سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور فواد حسن فواد سمیت دیگر ملزمان کو بھی نامزد کیاگیاہے ۔چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے چکے ہیں۔

Comments are closed.