شہریوں کو تازہ ترین اور درست معلومات فراہم کرنے کے لیے نادرا نے اپنے واٹس ایپ چینل کا آغاز کردیا۔
نادرا ترجمان کے مطابق سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم واٹس ایپ پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے شروع کیے گئے چینل کا مقصد شہریوں کو متعلقہ تازہ ترین اور درست معلومات فوری پہنچانا ہے۔نادرا جیسے عوامی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے لیے واٹس ایپ چینل کا اجرا ایک جدت آمیز اقدام ہے ۔
واٹس ایپ چینل کے آغاز کے ساتھ ہی نادرا خدمات اور سہولیات کے بارے میں معلومات پر مبنی مواد شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور واٹس ایپ چینل کو سبسکرائب کرنے والے شہریوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
Comments are closed.