وزیر اعظم مودی بدھ کے روز ابوظہبی میں پہلے ہندو مندر کا افتتاح کریں گے۔منگل کو بھارت اور متحدہ عرب امارات نے مشرق وسطیٰ کی بندرگاہوں کے راستے یورپ کو برصغیر سے جوڑنے کے لیے ایک بین براعظمی تجارتی معاہدے پر بھی دستخط کیے۔
نریندر مودی کا متحدہ عرب امارات کے تین روزہ سرکاری دورے پر پہنچنے پر منگل کے روز ابوظہبی ہوائی اڈے پر صدر شیخ محمد بن زائد النہیان نے استقبال کیا۔ مودی کا سن 2015 کے بعد امارات کا یہ ساتواں اور پچھلے آٹھ ماہ کے دوران تیسرا دورہ ہے۔
مودی آج بدھ کو ابوظہبی میں پہلے ہندو مندر کا افتتاح کریں گے۔ بی اے پی ایس (بوچسن واسی شری اکشر پرشوتم سوامی نارائن سنستھا) کا یہ مندر دوبئی۔ ابوظہبی شیخ زائد ہائی وے کے کنارے الرہبا کے نزدیک ابو مریخہ میں واقع ہے۔ تقریباً 27ایکڑ پر محیط اس مندر کی تعمیر کا آغاز سن 2019 میں ہوا تھا۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے مندر کی تعمیر کے لیے زمین عطیہ کی تھی۔ وزیر اعظم مودی نے مندر کی تعمیر کے لیے شیخ النہیان کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.