راولپنڈی: پاکستان نے کسی بھی اینٹی میزائل سسٹم کو شکست دینےکی صلاحیت حاصل کرلی ۔ جدید ترین نصر میزائل کی دوران پرواز سمت تبدیل کرکے نئے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔صدر مملکت ، وزیر اعظم اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کامیاب تجربے پر جوانوں ، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دوران پرواز نصر میزائل کی نقل وحرکت کو تبدیل کیا گیا ۔ تجربےکا مقصد اینٹی میزائل دفاعی نظام کو ناکام بنانا تھا ، نصر میزائل کا تجربہ پاک فوج کی اسٹریٹیجک فورس کمانڈ کی تربیتی مشقوں کا حصہ ہے۔ 24 جنوری کو مشق کے پہلےمرحلےمیں ایک ساتھ کئی میزائلوں کو فائر کرنے کا تجربہ کیا گیا تھ ، اس بار ایک نصر میزائل فائر کیا گیا ۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود نے، میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دفاعی صلاحیت میں آج ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ، کامیاب تجربے پر ماہرین مبارکباد کے مستحق ہیں۔
Comments are closed.