نسیم شاہ میں نمونیا کی تشخیص، اسپتال داخل

نسیم شاہ کی آئندہ میچز میں شرکت اور اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔پی سی بی

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ میں نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے باعث انہیں اسپتال داخل کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق نسیم شاہ آج رات اسپتال میں ہی قیام کریں گے، پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کی نگرانی کررہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی آئندہ میچز میں شرکت اور اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

Comments are closed.