نوسربازوں نے نوازشریف کو بھی نہ بخشا۔۔۔ جعلی کورونا سرٹیفکیٹ جاری

 نوسربازوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی نہ بخشا، لندن میں بیٹھے نواز شریف کو لاہور میں انسداد کورونا ویکسین لگوا کر سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔

لندن میں موجود پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے نام پر لاہور میں کورونا ویکسین کا جعلی ا ندراج کیا گیا ہے۔ این سی او سی کے ریکارڈ میں نواز شریف کو 22 ستمبر کو ویکسین لگائی گئی۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے شناختی کارڈ پر کورونا ویکسین کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں لگائی گئی۔

ریکارڈ کے مطابق میاں نواز شریف کو چینی ویکسین سائنو ویک لگائی گئی۔ نواز شریف کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک ابھی لگنا باقی ہے۔ نواز شریف کے شناختی کارڈ پر گزشتہ روز ویکسی نیشن کا اندراج کیا گیا۔ ویکسی نیشن کا جعلی اندراج نادرا کے ویب پورٹل پر بھی اپ لوڈ ہے۔

Comments are closed.