این سی او سی کی ملک میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کی ہدایت

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مختلف شہروں میں جاری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی۔

وفاقی وزیر اسد عمراور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینیٹر کا اجلاس ہوا۔ این سی او سی کے خصوصی اجلاس میں تمام وفاقی اکائیوں کے چیف سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائی اور پی آئی اے کی چند پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل کی ہدایات دی گئیں۔

اجلاس میں کہا گیا کہ دورانِ لاک ڈاون بین الصوبائی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد ہوگی۔ جب کہ سیاحتی مقامات پر مقامی افراد اور ملک کے دیگر علاقوں سے جانے والے سیاحوں پر مکمل پابندی نافذ ہوگی۔ کورونا پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاون کے دوران تمام بازار، کاروبار اور دکانیں بند رہیں گی۔

Comments are closed.