نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملازمت اور تعلیم کے لئے بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کو فائزر ویکسین لگانے کی اجازت دے دی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے فائزر ویکسین لگانے کے حوالے سے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق بیرون ممالک جانے والے فائزر ویکسین لگوا سکتے ہیں، تاہم اس سہولت سے ایسے افراد مستفید ہو سکیں گے جو ایسے ممالک جانا چاہتے ہیں جہاں پر چینی ویکسین کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا جا رہا۔
این سی او سی کے مطابق سعودی عرب میں ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانیوں کو فائزر ویکسین لگانے کی اجازت ہے، ان میں ایسے افراد بھی شامل ہوں گے جنہوں نے 26 جولائی سے پہلے ورک ویزہ پر بیرون ممالک جانا ہے۔
Comments are closed.