این سی او سی اجلاس ۔۔ تعلیمی ادارے ، مارکٹیں اورتفریحی  مقامات کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کچھ تعلیمی ادارے چوبیس مئی سے جبکہ  باقی تمام تعلیمی ادارے سات جون سے مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔ سیاحتی مقامات اور آوٹ ڈور ریسٹورنٹس بھی کھولے جائیں گے۔پانچ فیصد سے کم کورونا کیسز والے اضلاع میں تعلیم کا سلسلہ بھی بحال  تاہم ماسک پہننے اورسماجی فاصلہ رکھنے کی شرط برقرار  رہے گی ۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ کچھ تعلیمی ادارے 24 مئی سے جبکہ  باقی تمام تعلیمی ادارے 7جون سے مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔ نویں ،دسویں،گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات 20 جون سے قبل نہیں ہو سکیں گے۔ 24 مئی سے مارکیٹیں رات 8 بجے تک اور آوٹ ڈور ریسٹورنٹس رات بارہ بجے تک کھلے رہیں گے ،ٹیک وے کی اجازت چوبیس گھنٹے ہو گی تاہم ان ڈور ڈائنگ پر پابندی برقرار رہے گی ۔150 افراد کے ساتھ آئوٹ ڈور شادی تقریبات کی بھی اجازت ہوگی ۔

این سی او سی کے مطابق واکنگ اور جوگنگ ٹریکس بھی ایس او پیز کے ساتھ کھلے رہیں گے ۔مزارات ،سینیما ہالز، ان ڈور جم ، ثقافتی ،مذہبی تقریبات اور پارکس بدستوربندرہیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ 50 اور ریلویز 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گی لیکن بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار کو بندرہے گی۔یکم جون سےاسپتالوں میں پہلے سے طے آپریشنز کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ گدانی اور مصری شاہ انڈسٹری بھی جمعرات سے کھل جائے گی۔ ایس او پیز کے حوالے سے دوبارہ جائزہ اجلاس 27 مئی اور 7 جون کو ہوگا۔

Comments are closed.