اسلام آباد:پاکستان نے دو کروڑکورونا ویکسین لگانے کا سنگ میل عبور کرلیا۔ یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر جبکہ عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحتی مقامات پر جانے کے لیے ویکسین لازم قرار دے دی گئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے بھی اہم فیصلہ کیا گیا۔بین الاقوامی فلائیٹ آپریشن 50 فیصد کردیاگیا ہے جبکہ یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے ویکسین لازم قرار دے دی گئی ہے۔
این سی او سی کو بتایا گیاکہ گزشتہ روز پانچ لاکھ پچیس ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی جبکہ یکم جولائی سے لے کر اب تک 40 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ۔ بین الاقوامی فلائیٹ آپریشن بڑھانے سے روزانہ مزید 2500 سے 3000 افراد پاکستان آ سکیں گے ، فیصلے کا اطلاق 15 جولائی سے ہو گا۔ این سی او سی نے عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحتی مقامات پرجانے والے افراد کے لیے ویکسینیشن بھی لازم قرار دےدی۔ایس اوپیز پہ عمل درآمد کے لیے پاک فوج سے بھی مدد لی جائے گی ۔
Comments are closed.