این سی اوسی نے کاروباری مراکز پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت دے دی

 اسلام آباد: این سی اوسی نے ملک بھر میں کاروباری مراکز پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت دے دی۔سنیما اور مزارات کو بھی ویکسین شدہ افراد کے لیے کھول دیا گیا۔ شادی کی تقریبات میں بھی افراد کی تعداد بڑھا دی گئی۔

این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ان ڈور شادی کی تقریبات میں شرکا ءکی تعداد کو200 سے بڑھا کر 300 جبکہ آوٴٹ ڈور تقریبات میں تعداد 400 سے بڑھا کر500 کر نے کی اجازت دے دی گئی۔ سینما اور مزارات کو بھی مکمل ویکسین شدہ افراد کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

دوسری جانب 28 اکتوبر کو این سی او سی کے اجلاس میں موجودہ این پی آیئز پر نظر ثانی کی جائے گی ،این سی او سی نے بات پر زور دیا کہ عوام کو ویکسینیشن کا عمل قومی فریضے کے طور پر اپنانا ہو گا۔

Comments are closed.