حیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہلاکتیں،حیسکو ذمہ دار،اڑھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد

 اسلام آباد:حیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہلاکتوں کا واقعہ، نیپرا نے تحقیقات کے بعد حیسکو کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے 2 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کو بھی حیسکو ملازمین کے برابر فی کس 35 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیاگیاہے ۔

تین رکنی تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد نیپراکو رپورٹ پیش کی تھی ، رپورٹ کی روشنی میں نیپرا ایکٹ کے تحت حیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ہوئی ۔ سماعت کے بعد نیپر انے قرار دیا کہ حیسکو نےضابطہ اخلاق اورحفاظتی معیارات کی پابندی نہیں کی جس سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا،لہذا ء غفلت پر کمپنی جرما نہ ادا کرے ۔ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کو حکم دیاگیاکہ جاں بحق عام شہریوں کے لواحقین کو فی کس 35 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 7 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس معاوضہ ادا کیا جائے ۔

واضح رہے کہ 23 جولائی 2021 کو حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں ٹرانسفارمزپھٹنے سے ایک ملازم اور 9 شہریوں سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ 12 شہری زخمی ہوئے تھے۔

Comments are closed.