نیپر انے بجلی تین روپے ا ٹھائیس پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست پرسماعت مکمل کر لی۔ چیئرمین نیپر انے کہاہے کہ آئندہ سماعت پر ڈسکوز کے چیف ایگزیکٹیوز کو ہرصورت کوبلایا جائے گا۔ نیپرا ٹیرف میں یکطرفہ اضافہ نہیں کر سکتی ۔ اپریل سے جون صارفین سے 85 ارب 20 کروڑ روپے وصول کیے جائیں گے ۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت سماعت ہوئی ۔ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ نے کہا کہ پاور ڈویژن کا کوئی افسر موجود ہے نہ سی پی پی اے کے چیف ایگزیکٹو ۔ حکومت درخواست کی پیروی میں سنجیدہ نہیں ۔ چیئرمین نییرا نے کہا کہ حکومتی اداروں نے سوالات کے تسلی بخش جواب نہیں د ئیے ۔ آئندہ سماعت پر ڈسکوز کے چیف ایگزیکٹیوز کو ہرصورت کوبلایا جائے گا ۔ نیپرا ٹیرف میں یکطرفہ اضافہ نہیں کر سکتی ۔
نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ ڈسکوز نے ایک سال سے 1 لاکھ 70 ہزار نئے بجلی کنیکشنز کی درخواستوں کو روک رکھا ہے ۔ جنوری سے مارچ پہلی سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ ،صارفین سے 4 روپے 43 پیسے فی یونٹ وصول کیے جا رہے ہیں ۔ 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ کا موجودہ اضافہ اپریل سے جون میں وصول کیا جائے گا۔۔
Comments are closed.