کورونا سے ایک دن میں ریکارڈ 105 اموات،مزید 2731 افراد عالمی وباء کا شکار

 گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 105 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اس وبا ءسے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 9 ہزار 010 ہوگئی ہے۔

 این سی او سی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 48 ہزار 369ہے، جن میں سے 2 ہزار 510 کی حالت تشویشناک ہے۔ ایک دن میں مزید 2 ہزار 731 افراد میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 977 ہوگئی ہے۔

اب تک سندھ میں ایک لاکھ 98 ہزار 482، پنجاب میں ایک لاکھ 28 ہزار 673، خیبر پختونخوا میں 53 ہزار 253، اسلام آباد میں 35 ہزار 203، بلوچستان میں 17 ہزار 796، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 771 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 799 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

Comments are closed.