سعودی–امریکی تعلقات میں نئی پیش رفت، محمد بن سلمان اور صدر ٹرمپ کا اہم اعلان

واشنگٹن میں سعودی–امریکی سرمایہ کاری فورم کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعلان کیا اور بتایا کہ جلد ہی دفاع، توانائی اور ٹیکنالوجی میں اہم معاہدے ہوں گے۔

تعلقات نئے دور میں داخل

ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات 90 سال پر محیط ہیں اور اب یہ رشتہ پہلے سے زیادہ مضبوط اور اہم بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک صرف سیاسی یا معاشی تعاون تک محدود نہیں رہے بلکہ اب یہ تعلق ایک پوری تزویراتی شراکت میں بدل رہا ہے۔

 بڑے معاہدے طے

محمد بن سلمان نے کاروباری برادری سے کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان نئے مواقع کھل رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک جلد ہی دفاع، توانائی، جوہری ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں بڑے سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

مکمل اعتماد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ محمد بن سلمان ایک قابلِ احترام اور بااعتماد رہنما ہیں جو دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی سطح پر لے جا رہے ہیں۔
ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ اور سعودی عرب 270 ارب ڈالر کے اقتصادی اور دفاعی معاہدے کریں گے، جن سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ماضی 

فورم سے ایک دن پہلے بھی ریاض اور واشنگٹن نے مصنوعی ذہانت، ایسا توانائی اور دفاع کے شعبوں میں متعدد معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ سعودی عرب کو جدید فوجی نظام فراہم کرے گا اور دونوں ملک اپنا فوجی تعاون بڑھاتے رہیں گے۔

Comments are closed.