کھیلوں سے کرپشن خاتمے کا مسودہ قانون تیار:فکسنگ، سٹے بازی پرسخت سزائیں تجویز

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرکھیلوں میں کرپشن اور سٹے بازی  کی روک  تھام  کے لیے قانون کا مسودہ تیار کرلیا گیا کو جلد وزارت قانون کو ارسال کر دیا جائے گا۔

قانون کا مسودہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کی مشاورت سے تیار کیا گیاہے اورانگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اورسری لنکا میں رائج قوانین  سے رہنمائی لی گئی ہے۔

اس قانون کے تحت پولیس اور ایف آئی اے کو ملزمان کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرنے اور گرفتاری کا اختیار حاصل ہوگا، نئے قانون کے تحت کرپٹ کھلاڑیوں کو قید اور جرمانے بھی ہوں گے۔

واضح  رہے کہ اینٹی کرپشن  قوانین  نہ ہونے  کی وجہ سے کھلاڑیوں پر صرف پابندی عائد کی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق قانون کامسودہ جلد وزارت قانون کو ارسال کر دیا جائے گا۔

Comments are closed.