غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نیا آپریشن شروع

اسرائیل نے کہا ہے کہ اس کی افواج نے وسطی غزہ کے دو علاقوں میں آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اسرائیلی دفاعی افواج نے بتایا ہے کہ وسطی غزہ میں شروع کی جانے والی ‘آپریشنل کارروائی‘ میں زیر زمین آپریشن بھی کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ دیر البلاح اور البریج کے مشرقی حصوں میں یہ کارروائی کی جائے گی۔ یہ وہی علاقہ ہے، جہاں سن 1948 کی جنگ کے بعد فلسطینیوں کا مہاجر کیمپ بنایا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اسی مقام پر حماس کے جنگجوؤں کے ایک انفراسٹرکچر پر فضائی حملوں سے یہ کارروائی شروع ہوئی تھی اور اب اسرائیلی فوجی دن کی روشنی میں ان دونوں مقامات پر حتمی کارروائی کریں گے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ان مقامات پر فوجی کمپاؤنڈز اور اسلحے کے ذخیروں کو تباہ کر دیا گیا اور وہاں زیر زمین انفراسٹرکچرز کا بھی پتہ چلا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وسطی غزہ پٹی میں اس اسرائیلی کارروائی میں حماس کے متعدد جنگجو مارے گئے ہیں۔

دوسری طرف غزہ پٹی میں گزشتہ تقریباﹰ آٹھ ماہ سے جاری اس مسلح تنازعے کے نتیجے میں غزہ کی فلسطینی آبادی کو بڑے پیمانے پر بھوک کا سامنا ہے جبکہ ان لوگوں کے پاس ادویات اور پینے کا صاف پانی تک نہیں رہا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.