سپین کی آزادی پسند جماعتوں کی حمایت یافتہ فرانسینا آرمینگل قومی اسمبلی، کانگریس کی اسپیکر منتخب ہو گئیں
آزادی پسند جماعتوں جن میں جنتس پرکاتالونیا اور اسکیرا ریپبلیکانا نےفرانسینا آرمینگول کی حمایت کر کے انہیں سپین کی کانگریس کی اسپیکر منتخب کرا دیا ہے۔ منتخب ہونے کے بعد فرانسینا آرمینگول نے اپنے خطاب میں ایوان زیریں میں آزادی پسند صوبوں مقامی زبانوں کاتالان، گالسین اور باسکی کے استعمال کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔
نو منتخب اسپیکر کا کہنا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے انتھک محنت کرنا ہوگی، تمام نظریات کا احترام کرناچاہیےانہوں نے جمہوری اقدار کا دفاع کرنے کا مطالبہ کیا۔ معاشرے کی بہتری، شہریوں کو اداروں کے قریب لانے پر زور دیا۔
Comments are closed.