رائٹرز کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے باعث وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے 19 ستمبر کو ہونے والے عام انتخابات ایک ماہ کے لئے مؤخر کردیے ہیں۔جیسنڈا آرڈرن نے 17 اگست کو ایک پریس کانفرنس کے دوران انتخابات مؤخر کرنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ اب عام انتخابات 17 اکتوبر کو ہوں گے۔
نیوزی لینڈ کے الیکشن قوانین کے مطابق ناگہانی حالات کے باعث تین ماہ تک عام انتخابات مؤخر کیے جا سکتے ہیں اور اب حکومت اور اپوزیشن کو یقین ہے کہ اکتوبر میں انتخابات آسانی سے منعقد ہوسکیں گے۔
حکومت کے انتخابات مؤخر کرنے کے فیصلے کو اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں نے بھی تسلیم کیا ہے، تاہم حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آکلینڈ کے علاوہ دیگر علاقوں میں انتخابی مہم پر کوئی پابندی نہ لگائے۔
نیوزی لینڈ دنیا کا وہ پہلا ملک بنا تھا، جس نے مؤثر حکمت عملی کے باعث جلد ہی کورونا پر سب سے پہلے قابو پایا تھا نیوزی لینڈ نے 9 اگست کو کورونا کو شکست دینے کے 100 دن مکمل ہونے پر خصوصی تقریبات کا اہتمام بھی کیا تھا
Like!! Really appreciate you sharing this blog post.Really thank you! Keep writing.
I really like and appreciate your blog post.
I am regular visitor, how are you everybody? This article posted at this web site is in fact pleasant.
I love looking through a post that can make people think. Also, many thanks for permitting me to comment!