سانحہ 9 مئی جیسا کوئی عمل نہ دہرایا جائے ملک اس کا متحمل نہیں

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں سانحہ 9 مئی کو دہرانے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے، 9 مئی جیسا سانحہ داہرنے کی پلاننگ کے پکے ثبوت ہیں، ایجنسیز نے منصوبہ بندی سے متعلق گفتگو پکڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو انتخابی نتائج پر اعتراض ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے، سیاسی طریقے سے احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے، پر امن احتجاج سے کسی کو نہیں روکا جائے گا، کسی نے شرپسندی کی کوشش کی تو سخت ایکشن آئے گا، ہم نہیں چاہتے قوم تقسیم ہو۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی جیسا کوئی عمل نہ دہرایا جائے ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

 

 

Comments are closed.