مزید تفتیش کی ضرورت نہیں، اعظم سواتی ضمانت کا تحریری فیصلہ
10 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی گئی،اعظم سواتی کو پاسپورٹ عدالت میں جمع کرنے کی ہدایت
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں۔10 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی گئی۔پاسپورٹ عدالت میں جمع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
اسپیشل جج سنٹرل راجہ آصف محمود نے6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔تحریری فیصلے میں سینیٹراعظم سواتی کی ضمانت منظوری کرتےہوئے کہا گیا کہ ملزم کی عمر 74 سال ہے اور کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں۔ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن کے مطابق ٹوئٹ کے ذریعے پاک فوج میں تفریق ڈالنے اورریاست کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی اورعوام میں پاک فوج کیخلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ملزم کے وکیل نے اعظم سواتی مقدمہ کوبدنیتی پرقراردیا۔
تحریری فیصلےمیں کہا گیاہے کہ اعظم سواتی اپنا اوریجنل پاسپورٹ تاحکم ثانی عدالت میں جمع کرائیں۔
Comments are closed.