حزب اللہ کے میزائلوں اور ڈرونز سے اسرائیل میں کوئی بھی مقام محفوظ نہیں رہے گا:حسن نصر اللہ

لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل اور حزب اللہ میں جنگ شروع ہوئی تو اسرائیل میں کوئی بھی مقام محفوظ نہیں رہے گا۔

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے خطاب میں کہا کہ حزب اللہ اسرائیل میں بڑی تعداد میں اہم اہداف کی نشان دہی کر چکی ہے۔ اگر اسرائیل کے ساتھ سرحدی تنازع جنگ کی شکل اختیار کرتا ہے تو ان اہداف پر حملے کیے جا سکتے ہیں۔

حسن نصر اللہ کا دعویٰ تھا کہ حزب اللہ کے میزائلوں اور ڈرونز سے اسرائیل میں کوئی بھی مقام محفوظ نہیں رہے گا۔

حزب اللہ نے منگل کو ایسی ویڈیوز جاری کی تھیں جن میں اسرائیل کے اندر انتہائی حساس مقامات دکھانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

اپنے خطاب میں حسن نصر اللہ کا کہنا تھا ’’ہمارے پاس اب نئے ہتھیار آ چکے ہیں۔ لیکن میں یہ نہیں بتا سکتا کہ وہ ہتھیار کون سے ہیں۔‘‘

ان کے بقول، “ہمارا دشمن اچھی طرح جانتا ہے کہ ہم خود کو بد ترین حالات کے لیے تیار کر چکے ہیں۔

حسن نصر اللہ نے خطاب میں قبرص کو بھی دھمکی دی کہ اگر اس نے اسرائیل کو فوجی اڈے یا ایئر پورٹ استعمال کرنے کی اجازت دی تو اسے جنگ میں شامل تصور کیا جائے گا۔

حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ قبرص اپنے ہوائی اڈے اور فوجی تنصیبات لبنان پر حملوں کے لیے اس کے دشمن اسرائیل کے لیے کھول رہا ہے۔ اس اقدام کا مطلب یہ ہے کہ قبرص کی حکومت جنگ کا حصہ بن گئی ہے”

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.