شمالی وزیر ستان: سکیورٹی فورسزکے آپریشن کے دوران ایک اہلکار شہید، 5 دہشتگرد مارےگئے
علاقے سے ممکنہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا ہے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ جنوبی وزیرستان کا 25 سالہ سپاہی ناصرخان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر الگاد میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سیکورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی کی کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران جنوبی وزیرستان کا 25 سالی سپاہی ناصر خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے سے ممکنہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا ہے۔
Comments are closed.