کورونا وباء قابو،اسپین کا26 جون سے آوٹ ڈور ماسک پہننے پر پابندی ختم کرنے کا اعلان

ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچز نےبارسلونا میں بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ 26 جون سے آوٹ ڈور ماسک کا استعمال ختم کردیاجائے گا۔ حکومت اس تجویز پر غورکرنے کے لئے کابینہ کا ایک غیر معمولی اجلاس منعقد کرے گی۔

انھوں نے کہاکہ تمام صوبوں میں ویکسینیشن مہم 30 سے 40 سال عمر کی حدود میں داخل ہوگئی ہے۔اور اگست کے بعد کیسز کی شرح میں بھی واضع کمی سامنے آرہی ہے۔

ہسپانوی حکومت کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دیگر یورپی ممالک فرانس اور جرمنی بھی بیرونی جگہوں پر ماسک کے استعمال کے حوالے سے نرمی کررہےہیں۔ جولائی کا مہینہ یورپ میں چھٹیوں کامہینہ ہوتاہے ہسپانوی وزیراعظم کے اس فیصلے سے معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Comments are closed.