او آئی سی کشمیریوں کی سفارتی مدد جاری رکھے گی، سیکرٹری جنرل او آئی سی
سیکرٹری جنرل او آئی سی کا وفد کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ، حسین براہیم طہہ نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی
مظفر آباد : سیکرٹری جنرل او آئی سی نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا ہے۔ حسین براہیم طہہ نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ لائن آف کنٹرول پر چکوٹھی سیکٹر کا بھی دورہ کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل او آئی سی نے لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر میں سرحد پار بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیریوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔ دورے کے دوران سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کشمیر کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء کی یادگار پر فاتحہ پڑھی اور خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر سکرٹری جنرل او آئی سی کا کہنا تھا کہ او آئی سی کشمیریوں کی سفارتی مدد جاری رکھے گی،اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ تین روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔ گزشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے دورے کا مقصد اوآئی سی کی جانب سےکشمیریوں کےساتھ اظہاریکجہتی ہے۔
Comments are closed.