سعودی عرب سے موخر ادائیگیوں پر ادھار تیل کی سہولت جلد فائنل ہو جائے گی:وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کرلیے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے اپنے طریقہ کار کے مطابق معاہدے کی منظوری دینا ہوتی ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایاکہ 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ کے لیے کمرشل بینکوں سمیت ذرائع سے مدد لی گئی۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب سے موخر ادائیگیوں پر ادھار تیل کی سہولت جلد فائنل ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی ایگزیکٹیو بورڈ سے منظوری کے بعد دیگر مالیاتی اداروں سے فنڈنگ میں اضافہ ہوگا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.