افغانستان ایران سرحد پر آئل ٹینکرز میں دھماکا، 500 سے زائد گاڑیاں جل کر خاکسترہوگئیں

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان اور ایران کی سرحد کے نزدیک ہرات میں اسلام قلعہ کے کسٹم آفس میں کھڑے  آئل اور گیس سے بھرے کئی ٹینکرز اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گئے۔ٹینکرز کے پھٹنے سے آسمان کو چھوتے شعلوں نے آس پاس کی سیکڑوں گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 500 سے زائد گاڑیاں شعلوں کی نذر ہوگئیں جب کہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔

ہرات کے محکمہ صحت کے ترجمان محمد رفیق شیرزئی نے بتایا کہ اسلام قلعہ کلینک اور ریجنل اسپتال میں 60 زخمیوں کو لایا گیا ہے جن میں سے 11 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے تاہم اس واقعے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔دھماکوں سے پھٹ جانے والے آئل ٹینکرز میں لاکھوں ڈالر کی مالیت کا تیل اور گیس موجود تھا، تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ ٹینکرز افغانستان آرہے تھے یا ایران جا رہے تھے۔ دھماکوں کی وجہ کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

سرحدی علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے جب کہ فلک شگاف شعلوں کی حدت سے متاثرہ علاقے میں درجہ حرارت بہت زیادہ ہوگیا اور فائر بریگیڈ اور امدادی کارکنوں کو جائے وقوعہ پر پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

3 Comments
  1. Awesome blog! Do you have any recommendations for aspiring writers?
    I’m planning to start my own blog soon but I’m a little lost on everything.
    Would you suggest starting with a free platform like WordPress or go for
    a paid option? There are so many options out there that I’m
    completely confused .. Any recommendations? Thank you!

  2. raja casino88 says

    A motivating discussion is worth comment. I do believe that you
    should write more about this subject, it may not be a taboo
    subject but typically folks don’t speak about these issues.
    To the next! Cheers!!

    Have a look at my blog – raja casino88

  3. Dyan says

    Very nice post. I absolutely love this website. Continue the good work!

    Also visit my blog – wbtb lucid dreaming technique (Dyan)

Comments are closed.