اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت غیر ملکی سازش کے تحت آئی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں صبح سے عوام سڑکوں پر ہیں۔ پاکستان میں دو خاندانوں نے 30 سال حکومت کی ہے، موجودہ حکمرانوں نے صرف اپنے اوپر 1100 ارب روپے کے کیسز ختم کرائے ہیں، انہوں نے اپنے آپ کو این آراو ٹو دے دیا ہے، کابینہ میں 60 فیصد لوگ ضمانت پر ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ انہوں نے تو معیشت ٹھیک کرنی تھی کیوں کہ ان کو بڑے تجربہ کار سمجھتے تھے، عالمی سازش کے ذریعے حکومت کو مسلط کیا گیا، دو ماہ ہو گئے ہیں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے، اپنی کرپشن بچانے کے لیے انہوں نے ایف آئی اے اور نیب سمیت اداروں کو تباہ کردیا۔ہمارے دور میں اتنی لوڈشیڈنگ نہیں تھی، آج ان کے پاس کوئلے کے پاس پیسے ہیں نہ ایل این جی کیلئے، عوام سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں، سیاستدانوں کو بھیڑبکریوں کی طرح خریدا جاتا ہے، ابھی تو لوگوں کو بجلی کے بل آنے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سوائے اپنی چوری بچانے کے عوام پر بوجھ کم کرنے کی حکمت عملی بھی بنائیں، 2جولائی کو ہم تاریخی پرامن احتجاج کریں گے،پشاور،کراچی،لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں بھی لوگ سڑکوں پرنکلیں،پرامن احتجاج کی اجازت ہمارا آئین دیتا ہے۔
Comments are closed.