پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ میچز کی سیریز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کر دی گئی ہے جس کی قیمت 500 سے3 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ون ڈے سیریز کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے، راولپنڈی میں شیڈول ون ڈے میچز کے ٹکٹوں کی قیمت ایک اور 2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے،لاہور میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ٹکٹ کی قیمت 500 سے3 ہزار روپے مختص ہوئی۔
واضح رہے کہ شائقین کرکٹ کو ٹکٹ خریدتے اور اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت نادرا سے منظور شدہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا لازمی ہوگا، اصلی شناختی کارڈ بھی ہونا ضروری ہے۔ اس کے بغیر سٹیڈیم میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
Comments are closed.