پنجگور میں آپریشن:6 دہشتگرد ہلاک،ایک فوجی جوان شہید،ایک زخمی

کیچ سے پنجگور کی طرف موٹرسائیکل پردہشتگردگروہ کی نقل و حرکت کی اطلاع پرفورسز نے کارروائی کی،دہشتگردوں نے فائرنگ کردی،مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد,آئی ایس پی آر

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔جس میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔جبکہ حوالدارہدایت اللہ شہید ہوگئے۔فائرنگ سے نائیک میر محمد زخمی ہوئے۔دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیچ سے پنجگور کی طرف موٹر سائیکلوں پر دہشت گرد گروہ کی نقل و حرکت کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے خوشاب میں آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔گھیرے میں آنے کے بعد دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

Comments are closed.