اسلام آباد: اپوزیشن الائنس نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، اختر مینگل اور صاحبزادہ حامد رضا اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
پی ٹی آئی نے اجلاس میں شرکت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط کر دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سیاسی کمیٹی اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پارٹی قیادت کے وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے، ورنہ قومی سلامتی کمیٹی میں شرکت ممکن نہیں ہوگی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو شرکت کی اجازت
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی ہے، تاہم دیگر رہنما بائیکاٹ کے فیصلے پر قائم ہیں۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط
اس سے قبل اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ایک خط لکھا تھا، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
سیاسی کشیدگی میں مزید اضافہ
ماہرین کے مطابق، اپوزیشن کے اس اقدام سے ملک کی سیاسی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تنازعہ مزید گہرا ہونے کا خدشہ ہے۔
Comments are closed.