چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے آئی ایس آئی کے آفیسر کی جانب سے سرگودھا کے جج کو فون کرنے سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔
چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے آر پی او سرگودھا ،ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز جاری کردیے۔
عدالت نے 27جون تک فریقین سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کیس آئندہ سماعت کے لیے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے اے ٹی سی جج کے خطوط سپریم کورٹ کے بینچ میں بھجوانے کا حکم دیدیا۔
چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
Comments are closed.