پیرس۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں نامعلوم حملہ آور نے چرچ کے باہر فائرنگ کرکے ایک پادری کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
فرانسیسی پولیس حکام کے مطابق پادری کو دو گولیاں ماری گئیں جب وہ چرچ کو بند کررہا تھا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا ہے جبکہ پادری کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
واضع رہے کہ دو روز قبل فرانس کے شہر نیس میں چرچ کے قریب ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے 3 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا تھا اور ملک بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے
Comments are closed.