ہمارے لوگوں کوعالمی ماحولیاتی تغیرات کوسمجھنا ہوگا، عمران خان

جنگلات، آبی ذخائر اوردیگر منصوبوں کے ذریعے ماحول میں نمایاں تبدیلیاں لائیں۔ راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے زہریلے پانی کوموزوں پانی میں تبدیل کرنے کے کامیاب تجربات کئے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا نظام ہے، عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے زہریلے پانی کوموزوں پانی میں تبدیل کرنے کے کامیاب تجربات کئے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا نظام ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا ہے۔ ہمارے لوگوں کوعالمی ماحولیاتی تغیرات کوسمجھنا ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ جنگلات، آبی ذخائر اوردیگر منصوبوں کے ذریعے ماحول میں نمایاں تبدیلیاں لائیں۔ راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے زہریلے پانی کوموزوں پانی میں تبدیل کرنے کے کامیاب تجربات کئے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا نظام ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی تین بیراج کا پانی بچائیں گے۔ زیر زمین پانی کے تیزی سے کم ہوتےذخائرکوپھرسے بھریں گے۔

Comments are closed.