مرنے کے خوف پر قابو پا لیا، دوبارہ لانگ مارچ جوائن کرنے کیلئے بیتاب ہوں، عمران خان
میری اہلیہ کو مجھ پر حملے کا ٹی وی سے پتا چلا، اہلیہ کو لگا میں ٹھیک ہوں، انھیں اندازہ نہیں تھا کہ مجھے 3 گولیاں لگی ہیں، عمران خان کاغیر ملکی میڈیا کو انٹرویو
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے میں نے اپنے مرنے کے خوف پر قابو پا لیا ہے۔
غیرملکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں جانتا تھا کہ سیاست میں آؤں گا تو میری جان کو خطرہ ہوگا۔میں نے مرنے کے خوف پر قابو پا لیا ہے، حملے کے بعد دوبارہ سے لانگ مارچ جوائن کرنے کے لیے بیتاب ہوں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ کو مجھ پر حملے کا ٹی وی سے پتا چلا، اہلیہ کو لگا میں ٹھیک ہوں، انھیں اندازہ نہیں تھا کہ مجھے 3 گولیاں لگی ہیں۔
تین نومبر کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران عمران خان وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔
عمران خان نے آج راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ زخمی ٹانگ کے باوجود میں راولپنڈی پہنچ کر جلسے کی قیادت کروں گا۔
Comments are closed.