تارکین وطن ووٹ کا حق لینے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے،الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج

اوورسیز پاکستانی ووٹ کا حق لینے الیکشن کمیشن کے باہر پہنچ گئے، انتخابی اصلاحات بل کی سینیٹ میں مخالف جماعتوں کی آئندہ الیکشن میں بھرپور مخالفت کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر اوررسیز پاکستانیوں ووٹ کے حق کے لئے بھرپور احتجاج کیا، الیکشن کمیشن نے مظاہرین سے رابطہ کرکے مطالبات کی قرار داد لے لی، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے بھی مسائل ہیں آپ ان کو ووٹ کا حق کیوں نہیں دیتے۔

بدھ کو الیکشن کمیشن کے حاہر اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاج کیا، احتجاج میں اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد شریک تھ ی مظاہرین نے الیکشن کمیشن سے ووٹ کا حق دینے کا مطالبہ کیا ،الیکشن کمیشن نے مظاہرین سے رابطہ کیا اور جس کے بعد اوورسیز پاکستانیز فورم کے چیئرمین شاہد رضا رانجھا نے الیکشن کمیشن میں قرارداد جمع کرائی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد رضا رانجھا نے کہا کہ ہمارے ووٹ کے حق میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو یہ بہت مہنگا پڑے گا آئندہ الیکشن میں اوورسیز کے ووٹ کے حق کو یقینی بنایا جائے حکومت کی طرف سے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی احتجاج کے شرکاء کے پاس پہنچے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی توہین نہ کریں انہیں سیاست کا معلوم ہے آپ ان کو ووٹ کا حق کیوں نہیں دیتے،بعد ازاں اوورسیز پاکستانیز پر امن طور ہر منتشر ہوگئے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ بطور حکومتی عہدیدار نہیں بلکہ بطور اوورسیز پاکستانی احتجاج میں شریک ہوا ہوں، نوازشریف اس وقت اوور سیز پاکستانی جبکہ مریم اور شہباز شریف اور سیز بننا چاہتے ہیں ،لیکن وہ ووٹ کے حق کے خلاف ہیں۔

Comments are closed.